حیدر آباد، 4 مارچ(یو این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی کے سرکردہ لیڈر وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئی تو وہ کانگریس کی قیادت والی یوپی اے حکومت کے دور میں ہونے والے تمام گھپلوں کی جانچ کرائے گی۔بی جے پی کے لیڈر بنڈارودتہ تریہ کی ویب سائٹ لانچنگ کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ کل ایک اور دفاعی گھپلہ منظر عام پر آیا پھر بھی کانگریس اس تعلق سے بالکل بی پروا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اس سلسلے میں مناسب قدم اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ کل وزارت دفاع نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ(ایچ اے ایل) کے ایک سودے کے دوران دلالی کے الزامات کے منظر عام پر آنے کے بعد سی بی آئی تفتیش کا حکم دیا تھا۔