ممبئی۔ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں ڈرگس کا پہلو سامنے آنے کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہفتہ کی صبح سے ہی بڑی کارروائی کی ہے۔ این سی بی کی ٹیم نے ممبئی اور گوا میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی۔ این سی بی سے منسلک ذرائع کے مطابق، بالی ووڈ میں ڈرگ کنکشن کو لے کر اس چھاپے کو انجام دیا جا رہا ہے۔









