نئی دہلی،13 ستمبر(یواین آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سابق مرکزی وزیر اور بہار کی سیاست کے ماہر رگھوونش پرسا سنگھ کے انتقال پر اتوار کو گہری تعزیت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سنتوں جیسی سادی زندگی جی کر عام زندگی کوخاص معیار دیا مسٹر سنگھ کا آج صبح آل انڈیا میڈیک سائنس انسٹی ٹیوٹ (ایمس ) میں انتقال ہوگیا۔
مسٹر کووند نے رگھووند پرساد کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا،’’مسٹر رگھوونش پرساد سنگھ کے انتقال کی خبر تکلیف دہ ہے۔ زمین سے جڑے اور دیہی ہندوستان کی غیرمعمولی سمجھ رکھنے والے رگھوونش بابو کا قد بہت اونچا تھا۔ اپنے ستنوں جیسی سادہ زندگی سے انہوں نے عوامی زندگی کو خاص معیار دیا ۔ ان کے لواحقین، حامیوں اور مداحون کو میری تعزیت ۔‘‘