لکھنؤ، 13 ستمبر (یو این آئی) عالمی شہرت یافتہ مذہبی رہنما سید ضمیر اختر نقوی کا اتوار کے روز پاکستان کے شہر کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔
میسم تمَّار فاؤنڈیشن کے صدر علی میسم نے بتایا کہ مسٹر نقوی کی پیدائش 24 مارچ 1944 کو لکھنؤ کے وزیر گنج محلے میں ہوئی تھی۔
انہوں نے مختلف عنوانات پر 300 سے زیادہ کتابیں تحریر کی ہیں۔