سعودی عرب کے فلکیاتی ادارے نے کہا ہے کہ پیر 14 ستمبر کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کو دیکھ کر دور دراز کے لوگ بیت اللہ کی درست سمت معلوم کرسکیں گے۔
جدہ میں فلکیاتی علوم کی سوسائٹی کے ڈائریکٹر انجینئر ماجد آل زاہرہ نے سعودی نشریاتی ادارہ العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 ستمبر کو سورج طلوع ہونے کے چند گھنٹے بعد چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ یہ رواں سال چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا چوتھا موقع ہو گا۔









