نئی دہلی،16ستمبر(یواین آئی) پدم ویبھوشن سے نوازی جاچکیں ملک کی معروف فن کار اور راجیہ سبھا کی نامزد رکن کپیلا واتسیاین کا بدھ کو یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 91 برس کی تھی۔
محترمہ واتسیاین کے انتقال سے شعبہ فن میں سوگ کی لہر ہے۔وہ ہندی کے مشہور مصنف سچید آنند ہیرا آنند واتسیاین اگئے کی اہلیہ تھیں اور تنہا زندگی گزار رہی تھیں۔
25 دسمبر 1928 کو دہلی میں پیدا ہونے والی ، محترمہ کپیلا واتسیاین ، موسیقی ، رقص اور فن کی ادیب تھیں۔ انہوں نے دہلی بنارس ہندو یونیورسٹی اور امریکہ کے مشی گن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی۔ کپیلا جی ، جو سنگیت ناٹک اکیڈمی کی فیلو رہ چکیں تھیں، ممتاز ڈانسر شمبھو مہاراج اور مشہور مورخ واسودیو شرن اگروال کی شاگرد بھی تھیں۔