لکھنو:دہائیوں پرانے ایودھیا کی بابری مسجد مسماری مقدمہ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت 30 ستمبر کو اپنا آخری فیصلہ سنائے گی۔ سی بی آئی عدالت کے جج سریندر کمار یادو نے اپنا فیصلہ سنانے کی تیس ستمبر کی تاریخ معئین کی ہے۔بابری مسجد مسماری کیس میں کل 32 ملزمان ہیں۔ اس میںبی جے پی کے سینئر لیڈو لال کرشن اڈوشی ، مرلی منوہر جوشی ، کلیان سنگھ اور اما بھارتی سمیت دیگر لوگوں کے نام شامل ہیں۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے بتیس ملزمان کے بیانات قلم بند کر کے اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے۔









