نئی دہلی: آندھرا پردیش کے وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ بلی درگا پرساد راو کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوگئی ہے۔ ان کی موت چنئی کے ایک اسپتال میں ہوئی۔ بلی درگا پرساد راو کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر کئی بڑے لیڈروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کے ذریعہ تعزیت پیش کی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے تروپتی سے وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ بلی درگا پرساد راؤ کے انتقال پر بدھ کے روز رنج کا اظہار کیا۔ مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’لوک سبھا ارکن پارلیمنٹ درگا پرساد کے انتقال سے دکھی ہوں۔ وہ ایک تجربہ کار لیڈر تھے جنہوں نے آندھرا پردیش کی ترکی میں اہم تعاون دیا تھا۔
اس وقت میں ان کے کنبے کے تئیں میری تعزیت‘‘۔ مسٹر درگا پرساد کورونا سے متاثر تھے اور ان کا چنئی کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے بدھ کی شام ان کا انتقال ہوگیا۔ وہ 65 برس کے تھے۔