امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے ساحل سے خطرناک سیلی نامی طوفان کے ٹکرانے کی پیش گوئی پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔رپورٹ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جوڈ ڈیری نے ٹوئٹ کے ذریعے کیا ، انہوں نے کہا کہ امریکی ساحل پر لوگوں کو طوفان سیلی سے بچانے کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔
جوڈ ڈیری نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ ہے اور انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ تباہی کے وقت مقامی اور قبائلی برادری کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔
امریکا میں آندھی اور طوفان، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
قومی سمندری طوفان مرکز (این ایچ سی) نے منگل کے روز انتباہ جاری کیا تھا کہ طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے۔