میتھی گرم خشک بادی بلغم کو مٹاتی ہے بخار کودور کرتی ہے بالوں کو کالا کرتی ہے ذرا قبض کشاہے ۔کمی بھوک، تلی جگر بد ہضمی اور پیشاب کو دورکرتی ہے اس میںگھی تھوڑا بہت ضرورڈالنا چاہئے ۔قصور کی سوکھی میتھی جو بہت خوشبودار ہوتی ہے ۔اسے لوگ دیگر سبزیوںکے اوپر چٹکی بھر ڈال دیتے ہیں توسبزی لذیذ بن جاتی ہے اور جلدی ہضم ہوتی ہے ۔
میتھی کے بیج جنہیں میتھر ے بھی کہتے ہیں ۔بادی کی جملہ بیماریوں کو دور کرتے ہیں سردیوں میں باش مو نگ ،چنے ،گیہوں کے لڈو میتھر ے ڈال کر تیار کریں ان کے روزانہ استعمال سے بادی کی بیماریاں ہٹ جاتی ہیں ۔