ورزش کے بعد اکثر لوگ تازہ دم ہونے کے لئے ’’انر جی ڈرنک ‘‘کا سہا ر ا لیتے ہیں ۔ تا ہم ایک نئے جائزے میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی بحالی کے لئے ٹماٹر کا جوس انرجی ڈرنکس سے بہتر ثابت ہوسکتا ہے ۔
ماہرین یہ کہتے ہیں کہ ٹماٹر میں وہ اہم کیمیا ئی مرکبات پائے جا تے ہیں ۔ جو کھنچاؤ اور دبا
ؤ کے بعد پھٹوں کی بحالی اور خون کی نالیوں کو معمول کی سطح پر لانے میں معاونت کرتے ہیں ۔ اس سلسلے میں یونا ن میں صحت سے متعلق متعدد اداروں نے دوما ہ تک ۱۵؍ کھلاڑیوں پر تجر بات کئے اور اس دوران ورزش سے پہلے ورزش کر تے ہوئے اور اس کے ان کی اہم علامتوں پر نظر رکھی ان ایتھلیٹس میں ۱۹؍ افراد نے ورزش کے بعد ٹماٹرکا جو س پیا تھا جبکہ چھ نے ریگولر جھاگ دار انر جی ڈرنک استعمال کیا تھا ان کے پٹھے نستاً جلد بحال ہو گئے تھے ۔ جبکہ سخت ورزش کے بعد انکے خون میں ایک مرکب Lycopeneپایا جاتا ہے اوراسی کیمیائی مرکب کے باعث ہمیں ٹماٹر لال سرخ نظر آتاہے ۔ اس سے پہلے بھی یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ٹما ٹر میں پائے جانے والے اینٹی ایکسیڈنٹ مرکبات کینسر ، امر اض قلب اور دیگر امراض کا مقابلہ کرتے ہیں ۔
بحیر ہ اسود کے کنارے آباد ممالک میں ٹماٹر بہت ز یادہ استعما ل کیا جاتاہے ۔ اور جو لوگ Rancan Mediter خوراک پسند کرتے ہیں وہ نسبتا ًطویل عرصے تک زندہ رہتے ہیں ۔ایک تازہ ترین طبی جائز ے میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جن کھلاڑیوں نے ورزش کے بعد ٹماٹر جوس پیا تھا ان کے جسموں میں ان انزاتمس اور پر وٹینز کی سطح زیادہ تیزی سے معمولی پر آگئی تھی جن کی زیادتی سے پٹھوں اوردماغ کو نقصان پہنچتا ہے اس حوالے ریسر چر ز نے کہا ہے کہ ٹماٹر جوس اتنا مئوثر ثابت ہواہے کہ جن لوگوں میں نقصان دہ پروٹینز کی سطح بلند رہتی ہے وہ دوماہ کے استعمال سے واضح فائدے محسوس کریں گے یہ جائزہ فوڈاینڈ کیمیکل ٹو کسی لوجی جرید ے شائع کیاگیاہے ۔