نئی دہلی (بھاشا) کمزور بین الاقوامی کے رخ کے درمیان اسٹاکسٹوں کی فروخت کے سبب دہلی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت ۶۰روپئے کی گراوٹ ساتھ ۲۴۰ ۳۱روپئے فی دس گرام بولی گئی ۔وہیں چاندی کی قیمت ۵۷۰ روپئے کے نقصان کے ساتھ ۴۷۳۳۰روپئے کلورہ گئی ۔
بازار ذرائع کے مطابق سونے کی قیمت ۴ماہ کی بلند سطح سے نی
چے آگئی ۔سنگاپور میں سونے کی قیمت ۱یک فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۵۹ء۱۳۳۶ڈالر اور چاندی کی قیمت ۸ء۰فیصد گرکر ۲۴ء ۲۱ڈالر فی اونس رہی ۔کچھ سرمایہ کاروں نے ابھر تے شیئر نے صرافہ بازار سے رقم نکال کر شیئر بازار میں سرمایہ کاری کی ۔اس کا اثر بھی بازار رجحان پر پڑا ۔مقامی بازار میں سونا ۹ء۹۹فیصد خالص اور ۵ء۹۹فیصد خالص کی قیمت ۶۰روپئے کے نقصان کے ساتھ بالترتیب ۳۱۲۴۰روپئے اور ۳۱۰۴۰روپئے فی دس گرام بند ہوئی ۔گنی کی قیمت ۲۵۵۰۰ روپئے فی ۸گرام بند ہوئی ۔چاندی تیار کی قیمت ۵۷۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۴۷۳۳۰روپئے اور چاندی ہفتہ وار ڈلیوری کی قیمت ۷۷۰روپئے گرکر ۴۷۳۳۰روپئے کلو بند ہوئی ۔چاندی سکہ کی قیمت ایک ہزار روپئے کے نقصان کے ساتھ ۸۸۰۰۰سے ۸۹۰۰۰روپئے فی سیکڑا بند ہوئی ۔