: کالعدم جماعتوں کی حکومتی سرپرستی و شیعہ دشمنی پہ سینٹ میں شور، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اس ایوان اور حکومت کی توجہ ایک انتہائی اہم اور حساس معاملے کی طرح دلوانا چاہتی ہوں، ملک میں شیعہ مسلک کے خلاف ایک سوچی سمجھی مہم ہوا پکڑ چکی ہے۔ ملک میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کی ٹارگٹ کلنگ ہو رہی ہے۔
انہوں نےکہاکہ پاکستان میں انتہاپسندی کی روش حساس اور خطرناک ہے۔ کالعدم تنظیمیں ہر شہر میں ریلیاں نکال رہی ہیں۔اقلیتوں میں خوف پنپ رہا ہے۔ اس معاملے پر حکومت کو پالیسی بیان دینا چاہئے۔ملک میں فرقہ واریت کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔اس خطرناک سلسلے پر حکومت کو قابو پانا ہوگا۔ نیشنل ایکشن پلان کا کیا ہوا۔
شیری رحمٰن نے کہاکہ اس وقت فوری ایکشن کی ضرورت ہے۔ کالعدم تنظیموں کو سیدھا پیغام دینا ہوگا۔ یہ نیشل ایکشن پلان کا حصہ تھا، ہم اس پر خاموشی نہیں اختیار کر سکتے۔ پاکستان کا ہر شہری تحفظ کا حقدار ہے۔ حکومت پاکستان کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔