نئی دہلی ، 20 ستمبر ( یواین آئی) عالمی وبا کووڈ 19 کے ملک میں تباہ کن پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے ایک مہم کے تحت 12 لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس کے نمونوں کا ریکارڈ ٹیسٹ کیا گیا۔
اتوار کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 19 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 12،06،806 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا جس سے ملک میں ہونےوالے ٹسٹ کی مجموعی تعداد 6،36،61،060 تک پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا۔