نئی دہلی (وارتا)بازار کا سر وے کر نے والے ادارے گارٹنر کے مطابق دنیا کے ٹیبلٹ بازار میں اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم پر مبنی ٹیبلٹ کی فروخت گزشتہ سال ۱۲۷فیصد بڑھ کر ۱۲کروڑ دس لاکھ ہوگئی جبکہ ۲۰۱۲میں یہ ۳۳ء۵ کروڑ تھی ۔آئی ٹی بازار میں ٹیبلٹ لے کر آنے والی پہلی کمپنی ایپل تھی لیکن اینڈرائڈ کی بڑھتی مقبولیت کے درمیان ایپل کی کے ٹیبلٹ کی فروخت کافی سست پڑچکی ہے ۔۲۰۱۲ میں جہاں ان کی بین الاقوامی فروخت ۶کروڑ دس لاکھ رہی وہیں ۲۰۱۳ میں یہ بڑھ کر ۷کروڑ پر پہنچ گئی ۔ایسے میں ان کی بازار حصے داری ۵۳ فیصد سے کم ہوکر ۳۶ فیصد پر آگئی ہے ۔گارٹنر
کے مطابق بازار حصے داری کم ہونے کے باوجود ایپل دنیامیں ابھی بھی ٹیبلٹ کی فروخت سے سب سے زیادہ آمدنی کر نے والی کمپنی بنی ہوئی ہے ۔کیونکہ اس کی ٹیبلٹ کافی اونچی قیمتوں پر فروخت ہوتے ہیں ۔ٹیبلٹ بنانے کے لحا ظ سے بھی وہ دنیا کی بڑی کمپنی ہے ،دوسری جانب تعداد کے حساب سے بھی دیکھیں تو ایپل کو دنیا میں سب سے زیادہ ٹیبلٹ کمپیوٹر بنانے والی کمپنی کا خطاب حاصل ہے ۔گارٹنر کے مطابق آنے والے وقت میں ٹیبلٹ بازار میںبڑی تبدیلی کا امکان ہے ۔کئی کمپنیاں ’’کی بورڈ‘‘والے ٹیبلٹ بھی بازار میں پیش کر سکتی ہیں ۔