عراقی سیکیورٹی فورسز نے اربعین حسینی کے عازمین کو نشانہ بنانے والی دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا ہے۔
عراقی سیکیورٹی انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ اربعین حسینی کے عازمین کو نشانہ بنانے والی دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
اس مرکز نے ایک بیان میں کہا: “قومی سلامتی ایجنسی نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک علاقے میں عراقی انٹیلیجنس کی کوشش سے زائرین کے خلاف کی جانے والی دہشت گردانہ کاروائی کے عناصر کو گرفتار کر لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ “عراقی سکیورٹی نے ایک کاروائی کے ذریعے داعشی گروہ جو زائرین اربعین کو نشانہ بانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا تھا کو گرفتار کر کے اس کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔”
خیال رہے کہ امسال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے غیر ملکی زائرین کو اربعین کےموقع پر کربلا جانے سے منع کر دیا گیا ہے اور صرف عراقی زائرین ہی اربعین کے موقع پر کربلا میں حاضری دے سکیں گے۔