نئی دہلی،21 ستمبر(یواین آئی) ملک میں کوروناوائرس کومات دینے والوں کی تعداد لگاتار تیسرے روز بئے کیسز سے زائد رہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 93 ہزار سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ۔مجموعی طور پر ملک میں جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد تقریبا 44 لاکھ ہوچکی ہے۔
اس سے قبل ہفتہ کے روز کوروناوائرس سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ 95،880 تھی جبکہ اتوار کے روز 94،612 افرادشفایاب ہوئے تھے۔ مہلک اور جان لیوا وبا سے شفایابی کی شرح 80.12 فیصد ، ایکٹیو کیسز کی شرح 18۔ 28 فیصد اور اموات کی شرح 1.60 فیصد ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
93،356 مریض شفایاب جس سے مجموعی تعداد 43،96،399 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران86،961 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 5487580 اور 1130 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 87،882 ہوچکی ہے۔