پٹنہ 21 ستمبر ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار میں سڑک نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے مقصد سے آج قومی شاہراہ ( این ایچ ) اور پلوں کی تعمیر کیلئے ریاست کو 14260 کروڑ روپے کے نو منصوبوں کو منظوری دی ۔
مسٹر مودی نے سموار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے بہار میں این ایچ اور پل کی تعمیر کے نو منصوبوں کا آغاز کیا ۔ جس میں 1150 کروڑ روپے کی لاگت والے این ایچ ۔31 کے بختیار پور ۔ رجولی 47.23 کیلومیٹر سیکشن کے فور لین کی توسیع کاری ( پیکج ۔ 2) ، 2651 کروڑ روپے کے این ایچ ۔ 31 کے بختیار پور ۔ رجولی 50.83 کیلومیٹر سیکشن کے فور لین کی توسیع کاری ( پیکج۔3) ، 886 کروڑ روپے کے این ایچ ۔ 30 کے آرہ ۔ موہنیاں 54.53 کیلومیٹر سیکشن کی توسیع کاری ( پیکج ۔1 )شامل ہیں ۔
وزیراعظم نے 856 کروڑ روپے کی لاگت والے این ایچ ۔30 کے آرہ ۔ موہنیاں 60.80 کیلومیٹر سیکشن کے فورلین کی توسیع کاری ( پیکج ۔2) اور 2288 کروڑ روپے کے این ایچ۔131( اے ) نرین پور ۔ پورنیہ 49 کیلومیٹر سیکشن کے فورلین کی توسیع کاری ،913 کروڑ روپے کے این ایچ 131 ( جی ) کے رام نگر۔ کنہولی 39 کیلومیٹر سیکشن ( پٹنہ رنگ روڈ ) کے چھ لین کی توسیع کاری کا آغاز کیا ۔