لکھنؤ:21ستمبر(یواین آئی)حال ہی میں جیل سے رہا ہونےوالے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے ان کے نئی دہلی واقع رہائش گاہ پر اپنے پریوار کے ساتھ ملاقات کی ریاستی کانگریس نے پیر کو ملاقات کی تصویریں آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔
شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کفیل خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔