کیا اکثر پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں؟ تو اس سے نجات کا آسان ترین مفت نسخہ آپ کے سامنے ہی ہے۔یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔چند منٹ تک آرام یا مالش ذہنی اور جسمانی سکون کو نمایاں حد تک بڑھانے میں مددگار ثابت ہونے والے طریقے ہیں۔
کونسٹانز یونیورسٹی کی تحقیق میں مشاہدہ کیا گیا کہ صرف 10 منٹ کی مالش سے ہی لوگوں میں ذہنی اور جسمانی سکون کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے اور اگر ایسا ممکن نہیں تو اتنا وقت آرام کرنا بھی یہ مدد فراہم کرسکتا ہے۔
جریدے جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع تحقیق میں تناؤ میں کمی لانے والے مختصر المدت طریقوں کا عندیہ دیا گیا۔ذہنی تناؤ آج کے دور میں ہر شخص کو ہی اپنا شکار بناتا ہے اور اس کا غلبہ ہونے کی صورت میں انسان خود کو کم ہمت، چڑچڑا اور الفاظ سے محروم کرتا ہے ۔