نئی دہلی، 24 ستمبر (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات گذشتہ چھ دنوں سے مسلسل کم ہورہے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان معاملات میں 1995 کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے مریضوں کی کل تعداد 966382 رہ گئی ہے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 86508 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5732519 ہوگئی ہے۔ اس دوران 87374 مریض صحت مند ہوچکے ہیں، اس کے ساتھ ہی کرونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 4674988 ہوگئی ہے۔ انفیکشن کے نئے کیسوں کے مقابلے میں صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کی وجہ سے چوبیس گھنٹوں کے دوران فعال معاملات کی تعداد میں 19999 کمی واقع ہوئی ہے۔
فعال معاملات میں ہفتہ کو 3790، اتوار کو 3140، پیر کو 7525، منگل کو 27438 اور بدھ کے روز 7484 کمی واقع ہوئی۔ چھتیس گڑھ میں سب سے زیادہ 2348 اور تریپورہ میں کم سے کم 48 فعال معاملے درج ہوئے ہیں۔
اسی دوران 1129 مریضوں کی موت ہوئی جس کی وجہ سے انفیکشن میں جان گنوانے والے افراد کی تعداد 91149 ہوگئی۔