نئی دہلی،25 ستمبر( یواین آئی) الیکشن کمیشن بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج (جمعہ کو) کرسکتا ہے۔
کمیشن نے آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ایک خصوصی پریس کانفرنس کا اہتمام کیا ہے اور توقع ہے کہ اس دوران بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے۔
بہارکے اسمبلی انتخابات کے پیش نظرکمیشن کی یہ پریس کانفرنس بہت اہم سمجھی جارہی ہے کیونکہ ایک طویل سے تاریخوں کے حوالہ سے سرگرمیاں تیز ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ موجودہ بہار قانون ساز اسمبلی کی میعاد 29 نومبر کو پوری ہورہی ہے ، لیکن کورونا بحران کے پیش نظر کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل سمیت متعدد سیاسی پارٹیوں نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔