امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں صرف ساڑھے سات سو ڈالر انکم ٹیکس ادا کیا، ٹرمپ نے پچھلے 15 میں سے 10 سالوں میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلے سال کے دوران 750 ڈالر انکم ٹیکس دیا، حالانکہ 2018 تک ٹرمپ نے رئیلٹی ٹیلی وژن پروگرام سمیت دیگر لائسنسنگ ڈیلز سے 42 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کمائے۔









