سین فرانسسکو، 5 مارچ (رائٹر) امریکہ کی خلائی تحقیقی تنظیم نیشنل ایئروناٹکس اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سائنسدانوں نے سیلاب سے متاثر کیلیفورنیا شہر میں امداد پہنچانے اور انتظام کے لئے خلا سے لی گئی تصویروں کا استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔سائنسدانوں نے یہاں بتایاکہ برف ہٹانے اور زمین میں پانی کی سطح ناپنے کی مشینیں نصب کی جائیں گی۔انہوں نے بتایاکہ ساتھ ہی شہر میں آبی وسائل کا پتہ لگانے اور بہتر تصویروں کے لئے دیگر تکنالوجی کا بھی استعمال کیا جائے گا۔