مظفرپور۔ اس وقت کی بڑی خبر بہار کے مظفرپور سے آ رہی ہے جہاں ریاست کے ایک فنکار کی ممبئی میں مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ متوفی فنکار کا نام اکشت اتکرش ہے جو ممبئی میں فلم صنعت میں کام کرتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق،اکشت بالی ووڈ کے ساتھی فنکار تھے۔ وہ بنیادی طور پر مظفرپور کے سکندر پور کے رہنے والے تھے۔ متوفی کے کنبہ نے اکشت اتکرش کی مشتبہ حالت میں موت کے بعد قتل کا الزام لگایا ہے۔









