سدھارتھ نگر(نامہ نگار)کانگریس پارٹی نے کو ایک فیصد بھی ریزرویشن نہیں دیا۔ اس نے صرف مسلمانوں کے ووٹوں کی بنیاد پر پورے ہندوستان پر حکومت کی ہے۔
مذکورہ باتیں اتوار کو شہرت گڑھ اسمبلی حلقہ کے بہوجن سماج پارٹی انچارج علی احمد نے کہیں۔ وہ کپلوستو اسمبلی حلقہ کے گرام پنچایت مدھوبنی میں منعقد ایک عوامی جلسہ کو خطاب کررہے تھے۔ بھارتیہ جنتا
پارٹی کے وزیراعظم عہدہ کے امیدوار نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گجرات میں فساد کراکر وہ ملک کے اہم عہدہ پر فائز ہونے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ لیکن ملک کے عوام یہ غلطی کبھی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی بھائی چارہ قائم کرنے کی بات کرتی ہے جبکہ بی جے پی فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنے کا کام کرتی ہے۔اس موقع پر بہوجن سماج پارٹی کے ضلع سماج پارٹی پٹّو رام آزاد، ضلع انچارج امجد علی، نثار احمد پردھان رام گڑھ، ڈاکٹر عبدالباری، برجیش چودھری، رام داس، محمد ہاشم، عبدالستاراور رام جیاون سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود رتھے۔