ابوظہبی، 29 ستمبر (یو این آئی) سلامی بلے باز جانی بیئرسٹو (53) کی شاندار نصف سنچری اور افغانستان کے خطرناک لیگ اسپنر راشد خان (14 رن پر 3 وکٹ) شاندار گیند بازی کے دم پر سن رائزرس حیدرآباد نے منگل کے روز دہلی کیپیٹلس کو 15 رنوں سے شکست دے کر آئی پی ایل -13 میں پہلی جیت درج کی۔









