عمان میں 15 نومبر سے مساجد اور عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جمعرات سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بھی بتدریج بحال کر دیا جائے گا۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عمان میں 15 نومبر سے مساجد اور عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ جمعرات سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بھی بتدریج بحال کر دیا جائے گا۔ عمان کے وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند مساجد اور عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ وسط نومبر تک کیا جائے گا۔
وزارت اوقاف اور مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ مساجد اور عبادت گاہیں مکمل حفاظتی اقدامات کے تحت کھولی جائیں گی، تاہم کورونا وائرس کیسز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔