نئی دہلی،2 اکتوبر( یواین آئی) ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 81،484 رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد نسبتا کم یعنی 78،877 رہنے سے ایکٹیو کیسز میں 1،500 سے زائد کا اضافہ ہوا اور اسی مدت کے دوران 1095مریضوں کی موت سے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔
جمعہ کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 63،94،069 تک جا پہنچی ہے ، جبکہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 53،52،078 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسزکے مقابلہ میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد 1،512 سے بڑھ کر9،42،217 ہوچکی ہے ۔
ملک میں جان لیوا وبا کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 99،773 ہوگئی۔
ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 14.74 فیصد، اموات کی شرح 1.56 فیصد جبکہ شفایابی کی شرح 83.70 فیصد تک جا پہنچی ہے۔