نئی دہلی ۳ اکتوبر ابھرتے فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی چھان بین سے متعلق آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس) کے ڈاکٹروں کی فارنسک ٹیم نے ذرائع کے مطابق سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن [سی بی آئی] پر یہ واضح کیا ہے کہ یہ معاملہ قتل کا نہیں بلکہ خودکشی کا ہے۔34 سالہ سوشانت 14 جون کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پایا گیا تھا۔









