بدایوں۔(بھاشا)۔ اترپردیش کے بدایوں ضلع کی ایک عدالت نے چھ برس قبل ہوئے ایک شخص کے قتل کے معاملہ میں دو سگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کو عمر قید کے ساتھ بیس-بیس ہزار روپئے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، استغاثہ کے مطابق بناور تھانہ حلقہ کے رفیع آباد گاؤں میں زمینی تنازعہ کے سبب چھ سال قبل منیندر پال کا گاؤں کے پی پشپیندر اور شیر سنگھ (دونوں سگے بھائی) نے اپنے ساتھی منیش ، اجے اور جے پال سنگھ کے ساتھ مل کر گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔