مبئی،5 اکتوبر( یواین آئی) بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشاروں کے درمیان ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں نرمی ملنے سے پیر کو گھریلو شیئر بازروں میں ابدتائی کاروبار میں ہی بی ایس ای کے سینسیکس میں 500 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی میں 135پوائنٹس کا اچھال آیا۔
سینسیکس 259.73 پوائنٹس کے اضافے سے 38،956.78 پوائنٹس پر کھلا اور کاروبار کے پہلے ہی گھنٹے میں پانچ سو پوائنٹس سے زیادہ اضافہ کے ساتھ 39،199.82 پر پہنچ گیا۔ یہ گذشتہ کاروباری دن یکم اکتوبرکو38،697.05 پر بند ہواتھا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 70.85 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 11،487.80 پوائنٹس پر کھلا اور ایک وقت میں 135 پوائنٹس کے اضافے سے 11،554 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بڑی کمپنیوں کے مقابلے درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں کی خریداری کم رہی۔ آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر کی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے خوب خریداری کی ۔ دھات ، بینکنگ ، مالیات اور ریئلٹی گروپوں کا انڈیکس بھی ایک سے دو فیصد تک بڑھ گیا۔
ٹی سی ایس اور انفوسس کے ساتھ ساتھ ایچ ڈی ایف سی اور آئی سی آئی سی آئی بینکوں نے بھی سینسیکس کے اضافہ میں بڑا تعاون دیا۔
خبریں لکھے جانے تک سینسیکس 389.60 پوائنٹس یا 1.01 فیصد کے اضافے کے ساتھ 39،086.65 پوائنٹس پراورنفٹی 108.40 پوائنٹس یا 0.95 فیصد اضافے کے ساتھ 11،525.35 پوائنٹس پر کاروبا رکررہاتھا۔