واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، 10 اکتوبر ( یواین آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 3.67 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ اب تک اس جان لیوا وبا سے 10.67 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر ( سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک 36،796،047 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 1،067،060 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرامریکہ میں اب تک 213،739 افراد فوت ہوچکے ہیں اور 7،662،798 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ہفتہ کو ہندوستان کی مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 73،272 نئے کیسز رپوٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 69،79،424 ہوگئی ہے۔
اس وقت ملک میں کورونا کے 8،93،592 فعال کیسز ہیں جبکہ 59،06،069 افراد اس جان لیوا وباکو شکست دے چکے ہیں۔