نئی دہلی، 11 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اترپردیش کے ہاتھرس میں مبینہ طور پر اجتماعی آبرو ریزی کے واقعہ پر ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو ایک پھر ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ شرمناک حقیقت یہ ہے کہ کئی ہندوستانی دلت، مسلمان اور قبائلیوں کو انسان نہیں سمجھتے۔
ہاتھرس میں 14 ستمبر کو ایک 19 سالہ دلت لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت دری ہوئی تھی۔ بعد میں لڑکی کی موت ہوگئی تھی۔ معاملے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو سونپ دی گئی ہے۔
کانگریس کے سابق صدر مسٹر گاندھی نے آج ٹوئٹ کرکے ہاتھرس کے واقعہ پر ایک بار پھر اترپردیش حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ’’شرمناک سچائی یہ ہے کہ ہندوستانی دلت، مسلمانوں اور قبائلیوں کو انسان سمجھتے ہی نہیں ہیں‘‘۔
وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ نے کہا ’’وزیراعلی اور ان کی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کسی کی عصمت دری نہیں ہوئی تھی کیونکہ ان کے لئے اور کئی دیگر ہندوستانیوں کے لئے وہ متاثرہ کوئی نہیں تھی۔