چنئی سپرکنگس کے لئے شکست کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ہفتہ کو مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلورو رائل چیلنجرس یعنی وراٹ کوہلی کی ٹیم نے چنئی سپر کنگس کو 37 رنوں سے شکست دی۔ موجودہ ٹورنامنٹ میں دھونی کی ٹیم کی یہ پانچویں ہار تھی۔
ایسے میں اب دھونی کی ٹیم پھنس گئی ہے۔ مسلسل ہار سے پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں تیزی سے ختم ہوتی جارہی ہیں۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ کیا دھونی سے اس بار خطابی جیت کی امید کی جاسکتی ہے یا پھر اب چنئی سپرکنگس کے ہاتھ سے ٹرافی نکل چکی ہے۔