ریاض، 13 اکتوبر (یواین آئی) سعودی عرب کے وزارت حج وعمرہ نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں دھیرے دھیرے 250,000 گھریلو زائرین کو عمرہ کرنے کی اجازت دے گا۔
گلف نیوز نے بتایا ہےکہ 18 اکتوبر کو عمرہ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگا جبکہ تیسرے مرحلے میں غیرملکی زائرین کو یکم نومبر سے سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ممالک سے آنےوالے زائرین کے کوٹے کا بھی بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں بتایا کہ جو زائرین عمرہ کرنا چاہتے ہیں انہیں پرمٹ حاصل کرنے کے لئے اعتمرناایپ کے ذریعہ سے اپنے کو رجسٹرد کرنا ہوا۔ بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کو یکم نومبر سے عمرہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
حج اور عمرہ کے لئے نیشنل کمیٹی کے رکن ہانی العمری نے بتایا کہ زائرین کو مدینہ میں مسجد نبوی میں بھی جانے کی اجازت دی جائے گی۔