ماسکو، 13 اکتوبر (اسپوٹنک) رشین ڈائرکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کے چیف ایکزی کیٹیو افسر (سی ای او) کیریل میتروف نے منگل کو سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنک وی کی سلامتی کے بارے میں امریکہ کی فکرمندیوں کو دور کرنےکے لئے روس امریکہ کے الرجی اینڈ انفیکشن ڈیزز کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر انتھونی فاؤجی کے ساتھ اپنی کورونا ویکسین کی پوری جانکاریاں اشتراک کرنے کے لئے تیار ہے۔
مسٹر میتروف نے حال ہی میں مسٹر فاؤجی کے بیان جس میں انہوں نے روس کی کورونا ویکسین کی سلامتی اور اہلیت پر شبہ کا اظہار کیا تھا، کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر وہ ہمیں بلاتے ہیں تو ہم انہیں ویکسین کے بارے میں سمجھا کرخوش ہوں گے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ان کے لئے سب سےاچھا ہے کہ وہ اس کا مطالعہ کریں، یہ سمجھنے کے لئے کہ یہ کیسے کام کرتی ہے۔
مجھے امید ہے کہ فاؤجی ان لوگوں میں سے ایک بن سکتے ہیں جو حقیقت میں امریکہ۔