برلن، 15 اکتوبر (اسپوتنک) جرمنی میں کورونا وائرس انفیکشن میں ہوئے بے تحاشہ اضافے کے سبب حالات تشویشناک ہونے کے آثار ہیں۔
جرمنی کی چانسلر اینجیلا مرکل نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’ہم وبا کے دور سے گزر رہے ہیں جو کہ بہت نازک ہے۔ ہم سنگین چنوتیوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ رابطے میں آئے لوگوں کی جانچ کی جائے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ کورونا معاملوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کی تصدیق یومیہ اعداد وشمار سے کی جاسکتی ہے۔
محترمہ مرکل نے کہا کہ معاشی اسباب کے پیش نطر جرمنی میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ نہین کیا جاسکتا۔ جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5100 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 334000 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اس وبا سے اب تک یہاں 9677 اموات ہوچکی ہین۔