برمگھم۔ہندوستان کی خواتین ڈبلس جوڑی دار اشونی پونپپا اورجوالہ گٹا 400،000 ڈالر انعامی آل انگلینڈ اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ کے اہم دور میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہیں۔ نیشنل انڈور ایرینا میںجاری اس ٹورنامنٹ کے کوالیفائینگ دور کے پہلے دن منگل کو پونپپا اور گٹٹا کے علاوہ دوسرے ہندوستانی کھلاڑی بھی کوالیفائینگ کی رکاوٹ نہیں پار کر سکے۔ پونپپا اور گٹٹا کو پہلے دور میں بائی ملا تھا۔ لین دوسرے دور میں دونوں چینی جوڑی – جن ما اورہانتگ تانگ کے ہاتھوں 21-14 ، 15-21 ، 17-21 سے شکست دی۔ یہ میچ 54 منٹ چلا۔ اس سے پہلے ممبئی کے آنند پوار کو مرد سنگلز کے پہلے مقابلے میں انڈونیشیا کے تیدجونو نے 18-21 ، 21-13 ، 21-19 سے شکست دی۔اسی طرح تھانے کی سایلی رانے کو بھی پہلے دور میں ہی شکست ملی۔ رانے کو آئرلینڈ کی کول میگی نے 23-21 ، 22-20 سے شکست دی. خواتین ڈبلس میں ہندوستان کو سائنا نہوال اور پی وی سندھو اور مردوں میں کے سری کانت اور پاروپللی کشیپ سے امیدیں ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی بدھ کو اپنی مہم کا آغاز کریں گ
ے۔ اس طرح سے کوالیفائینگ میں کھیل رہے تمام ہندوستانی باہر ہو گئے ہیں۔ کوالیفائرس میں ٹاپ سیڈ آنند انڈونیشیا کے آندرے کرنوان ٹیڈجونو کے خلاف ابتدائی برتری کا فائدہ نہیں اٹھا پائے اور ایک گھنٹے آٹھ منٹ تک چلے میچ میں 21-18 ، 13-21 ، 19-21 سے ہار گئے۔ جوالہ اور اشونی کی دولت مشترکہ کھیلوں کی گولڈ میڈل فاتح جوڑی چین کی جن ما اورہانٹگ تانگ کے سخت چیلنجوں سے پار نہیں پا سکی۔ ہندوستانی جوڑی اچھی شروعات کے باوجود 54 منٹ تک چلے میچ میں 21-14 ، 15-21 ، 17-21 سے ہار گئی۔ دیگر ہندوستان میں خواتین کھلاڑی سیلی رانے اور ابھیشیک کلالاوت اور داس کی مخلوط ڈبلس جوڑی بھی کوالیفائینگ دور سے آگے نہیں بڑھ پائی۔
سیلی سنگلز کوالیفائینگ میچ میں آئرلینڈ کی چولے ماگی سے 21-23 ، 20-22 سے ہار گئی۔ یہ میچ 47 منٹ تک چلا۔ ابھیشیک اورکشٹ ملا ڈبلس میں تھوڑا بھی جدوجہد نہیں کر پائے۔ انڈونیشیاکے گڈیون مارکس پھرنالڈک اور رجئی امیلیا پردپتا نے انہیں صرف 14 منٹ میں باہر کا راستہ دکھا دیا۔ ہندوستان کے چوٹی کے کھلاڑی سائنا نہوال ، پاروپللی کشیپ ، کے سری کانت ، پی وی سندھواور ترون کونا اور اشونی پونپپا کی مخلوط ڈبلس جوڑی اہم ڈرا میں کھیلے گی۔