نئی دہلی ، 20 اکتوبر ( یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19 کی تعداد میں لگاتار اضافہ کے ساتھ 75.97 لاکھ ، جبکہ جان لیوا وباسے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7.48 لاکھ ہوچکی ہے منگل کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 46،790 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 75،97،063 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران مزید 69،720 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس سے اب تک ملک میں 67.33 لاکھ مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔
نئے کیسز کے مقابلہ صحت مند افراد کی تعداد زیادہ ہے جس سے ایکٹیو کیسز 23،517 سے کم ہو کر مجموعی تعداد 7،48،538 رہ گئی۔۔
اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 587 مریض فوت ہوگئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1،15،197 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 88.63 فیصد ایکٹیو کیسزکی شرح 9.85 فیصد اور اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔
ملک میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 9210 سے گھٹ کر 1.74 لاکھ جبکہ 125 اموات سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 42،240 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں 15،069 مریض صحت مند ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 13.84 لاکھ ہوگئی۔