لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو برسراقتدار بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اب صرف گنتی کے دن باقی ہیں۔
مسٹر یادو نے یہاں جاری اپنے بیان میں بی جے پی کے لئے سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئے’ جہاں دہشت گرد بی جے پی قرار دیا تو وہیں یہ بھی دعوی کیا کہ بی جے پی حکومت میں عوام پوری طرح سے پریشان ہیں۔
کمزوروں پر بی جے پی حکومت کی دہشت گردی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عوام اسمبلی کے سامنے خودسوزی پر مجبور ہیں۔