اترپردیش میں اسمبلی کی سات سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لئے نامزدگی کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد سبھی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کے حق میں راہ ہموار کرنے و رائے دہندگان کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے انتخابی مہم تیز کردی ہے۔
ان سیٹوں پر 3نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جب کہ نتائج کااعلان 10نومبر کو ہوگا۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گذشتہ کچھ دنوں سے کئی ورچول ریلیوں سے خطاب کیا ہے ۔