تبلیسی ،22 اکتوبر(اسپوتنک) جارجیا کے جگدیدی شہر میں سلامتی دستوں نے بندی بنائے گئے 40 سے زیادہ یرغمالیوں کو صحیح سلامت رہا کرایا ہے جبکہ سکیورٹی مہم ابھی بھی جاری ہے۔وزارت داخلہ نے جمعرات کو اس کی اطلاع دی۔
بدھ کو ایک بندوق بردار نے جگدیدی میں بینک آف جارجیا کے دفتر میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ ملزم نے حالانکہ بعد میں پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی تھی۔
وزارت نے بیان جاری کرکے کہا،’’وزارت بتانا چاہتی ہے کہ سکیورتی دستوں نے جائے وقوع پر سرگرمیاں ابھی ختم نہیں کی ہیں اور بچاؤ مہم جاری ہے۔ایجنسی ایک بار پھر لوگوں کو آگاہ کرتی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے جھانسے میں نہ آئیں جو جاری مہم میں رخنہ پیدا کرسکتا ہے۔‘‘
بیان میں کہا،’’اس وقت 43 یرغمالیوں کو بینک کی عمارت سے باہر نکالا جا چکا ہے اورپولیس نے انہیں محفوظ مقامات پر بھیج دیا ہے۔جائے وقوع پر جانچ جاری ہے۔