ایٹہ(نامہ نگار)پارلیمانی انتخابات کیلئے کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے ابھی تک اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔ انتخابات کے پروگراموں کا اعلان ہونے کے بعد دونوں پارٹیوں میں ٹکٹ لینے والوں کے درمیان گھماسان جاری۔
کانگریس کی فہرست میں ایٹہ کے ضلع صدر ششوپال سنگھ یادو ، کاسگنج کے ضلع صدر نیترپال سنگھ راگھو، سابق رکن اسمبلی ہنس راج ورما، ششی لتا چوہان، پی سی سی رکن ارون دیکشت وغیرہ کے نام شامل ہیں۔ پارٹی کے زونل انچارج وسابق وزیر دیپک کمار کے مطابق مشاہدین کی رپورٹ کی بنی
ادپر دونامرکزی قیادت کو بھیجے گئے ہیں جلد ہی پارٹی کی اعلیٰ کمان ٹکٹ کا فیصلہ کردے گی۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا۔ ایٹہ کے میونسپل بورڈ صدر راکیش گاندھی ، پارٹی کے ضلع کنوینر سمیت چھ نام عام آدمی پارٹی کی فہرست میں شامل ہیں۔ا یٹہ ضلع انچارج وائس ایئر مارشل راکیش یادو کے مطابق امیدواروں کے ناموں پر آخری مرحلہ میں غور کیا جارہاہے۔ امیدواروں کے اعلان میں زیادہ تاخیر نہیں کی جائے گی بی جے پی ، سماجواد ی پارٹی اور بی ایس پی اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان پہلے سے ہی کرچکی ہے۔ بی جے پی کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ، سماجوادی پارٹی سابق رکن پارلیمنٹ کنوردیوندر سنگھ یادو و بی ایس پی کے نورمحمد الیکشن لڑیں گے۔