مظفرنگر(بھاشا)شاملی ضلع میں مالک پور گاؤں میں فسامتاثرین کے راحت کیمپ میں تین سال کی ایک بچی کی بیماری کے سبب موت ہوگئی۔ کیمپ کے منتظم مولانا اسلم نے بتایا کہ بچی پیدائش کے وقت سے ہی بیمار تھی اور کل اس کی موت ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران بچی کے سرپرست پھگانہ سے بے گھر ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ ایک واردات کے تحت اسلحوں سے لیس دوافراد نے نقد رقم اور دیگر سامان لوٹ لئے یہ واردات اس وقت پیش آئی جب مذکورہ افراد سہارنپور سے واپس آرہے تھے۔