ہاپوڑ (نامہ نگار)کل صبح ریلوے کے گیٹ نمبر ۷۴ کے قریب ایک شخص نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو شناخت کرنے کی کوشش کی۔ شناخت نہ ہونے پر لاش کا پنچنامہ کرنے کے بعد اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ موصولہ خبر کے مطابق دہلی سے مرادآباد جانے والی مسافر گاڑی ہاپوڑ میں ریلوے کے گیٹ جیسے ہی پہنچی وہاں پر پہلے سے کھڑے ہوئے ایک شخص نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔ ٹرین کے جانے کے بعد موقع پر لوگ جمع ہوگئے اور حادثہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے لاش کی شناخت کرانے کی کوشش کی لیکن شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔