نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے تیوہاروں کے دوران خریداری کے لئے اہل وطن سے مقامی پیداواروں کو خریدنے کی اپیل کی ہے وزیراعظم نے اتوار کو ’من کی بات‘ پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ تیوہاروں کے موقع پر جب آپ سب خریداری کرنے بازار جائیں تو ’ووکل فار لوکل‘ کے عزم کویاد رکھ کر مقامی پیداواروں کی خریداری کو ترجیح دیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’جب ہم اپنے لوکل کے لئے ووکل ہورہے ہیں تو ہمارے کئی مقامی پیداواروں کی دنیا میں مداحوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کھادی کی مثال پیش کرتے کہا کہ ’’کھادی طویل عرصے سے سادگی کی پہچان ہے لیکن اب یہ ایکو فرینڈلی، صحت اور جسم کے لئے مطابق مانی جاری ہے ساتھ ہی فیشن اسٹیٹمنٹ بھی بن گئی ہے۔
مسٹر مودی نے کہا کہ کھادی کی مقبولیت دنیا میں بڑھ رہی ہے، ساتھ ہی دوسرے ممالک میں بنائی بھی جانی لگی ہے۔ انہوں نے میکسیکو کے اوہاکا علاقے کی مثال پیش کرتے کہا کہ وہاں کے کئی گاؤں میں مقامی گاؤں والے کھادی بن رہے ہیں۔
میکسیکو کے مارک براؤن مہاتما گاندھی کی فلم دیکھ کر اس قدر متاثر ہوئے کہ وہ ہندوستان آئے۔ یہاں انہوں نے سمجھا کہ کھادی صرف ایک کپڑا نہیں ایک طرز زندگی، دیہی نظام اور خودکفالت کامظاہرہ ہے۔ اس لئے وہ میکسیکو جاکر کھادی بننے لگے اور اوہاکا کھادی ایک برانڈ بن گیا۔