وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ دھماکا دیر کالونی کوہاٹ روڈ پر واقع ایک مدرسے میں ہوا۔ دھماکے سے بچوں سمیت 7 افراد شہید جب 70 زخمی ہوئے۔
کامران بنگش کے مطابق پشاور اور کوئٹہ کے لیے جنرل تھریٹ الرٹ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص مدرسے میں داخل ہوا، آئی ای ڈی نصب کی جس سے دھماکا ہوا۔ مشکوک شخص کو مدرسے میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔
ایس پی سٹی کے مطابق مشکوک شخص صبح 8 بجے مدرسہ میں داخل ہوا جہاں طلبا موجود تھے۔ مدرسے میں بارودی مواد سے بھرا بیگ رکھا گیا تھا، دھماکا آئی ای ڈی سے کیا گیا۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اب تک 7 افراد کی لاشیں اور 70 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے، زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ چھٹی پر گئے عملے کو بھی فوراً ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔
Cctv footage of madrassa blast in #Peshawar .
Indian Activity on #BlackDayKashmir pic.twitter.com/RwbjNa7K6g— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) October 27, 2020