گونڈہ۔ (وارتا)۔ اترپردیش میں گونڈہ ضلع کے امری بیگم گنج علاقہ کے تحت آدم پور گاؤں کے نزدیک ایک خاتون کی قتل کرکے کھیت میں پھینکی گئی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق آدم پور گاؤں کے سوہتوا پلیا کے نزدیک ایک ۳۵ سالہ نامعلوم خاتون کی لاش گاؤں والوں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ لاش پر کئی جگہ چوٹ کے نشان پائے گئے ہیں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ معاملہ کی باریک بینی سے تفتیش کرنے میںپولیس لگی ہوئی ہے۔ چوکیدار رادھے شیام کی اطلاع پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔