نئی دہلی،27 اکتوبر(یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار سست ہوتی جارہی ہے اور ایک دن میں سامنے آنے والے معاملے 40 ہزار سے نیچے آگئے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد مسلسل دوسرے دن 500 سے نیچے رہی۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 36470 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 63842 لوگوں نے اس وبا کو مات دی ہے۔ اس سے فعال معاملے 27860 گھٹ کر 625,857 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 488 مریضوں کی موت ہونے سے اس سے جان گنوانے والوں کی تعداد 119,502 ہوگئی ہے۔
کورونا سے اب تک 79.46 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 72.01 لاکھ صحت مند ہوچکےہیں۔ اس سے صحت مند ہونے والوں کی شرح بڑھکر 90.62 فیصد اور فعال معاملوں کی شرح 7.88 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ موت شرح 1.50 فیصد ہے۔
کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 6,344 کی کمی آنے کے ساتھ ان کی تعداد گھٹ کر 1,34,657 ہوگئی ہے،جبکہ 84 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 43,348 ہوگئی ہے۔وہیں اس دوران 9,905 لوگ صحت مند ہوئے ہیں، جس سے اس وبا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 14.70 سے زیادہ ہوگئی ہے۔